ٹویٹر پر حماس اور حزب اللہ کے بعد حوثیوں کے اکاؤنٹ کی بھی بندش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

twitter
ٹویٹر پر حماس اور حزب اللہ کے بعد حوثیوں کے اکاؤنٹ کی بھی بندش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر حوثی ملیشیا کا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اکاؤنٹ ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف تھا۔ اس سے قبل ٹویٹر نے لبنانی حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم حماس کے اکاؤنٹس بھی بلاک کر دیے تھے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹویٹر نے اپنی ویب سائٹ پر یمن میں حوثیوں سے تعلق رکھنے والے اکاؤنٹ کو روک دیا ہے۔ یہ اکاؤنٹ ’’دی چینل وار فیئر سنیٹر ‘‘کے نام ے کام کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں احتجاجی مظاہرے، بغداد سمیت کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند

اکاؤنٹ کی بندش ٹویٹر کی اس وسیع مہم کے تحت عمل میں آئی ہے جو دہشت گردی کو پھیلانے والے اکاؤنٹس کے خلاف جاری ہے۔ٹویٹر ویب سائٹ ایران نواز لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ٹی وی چینل کا اکاؤنٹ بھی بلاک کر چکا ہے۔

ٹویٹر کے مطابق یہ اکاؤنٹ مقررہ اصول و ضوابط کی پاسداری نہیں کر رہا تھا۔دوسری جانب ٹویٹر کے ترجمان نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اور غیر قانونی تنظیموں اور پر تشدد انتہا پسندی کے لیے ٹویٹر پر کوئی جگہ نہیں۔

Related Posts