وزیر اعظم کا نواز شریف کو فون، صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو فون کرکے صوبائی اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل کے معاملے پر مشاورت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی طرف سے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ دئیے جانے کے بعد وزیر اعظم نے نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ اور مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے ن لیگ کا اجلاس لاہور میں طلب کر لیا

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران میاں نواز شریف نے ہدایت دی کہ معاملہ بارڈر شیئر کے طور پر لیتے ہوئے پی ڈی ایم کو فیصلوں میں شریک کیا جائے۔ فیصلہ سازی اور مشاورت کے سلسلے کو توسیع بھی دی جانی چاہئے۔

نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کو ہدایات جاری کردیں جس کے بعد پی ڈی ایم قیادت سے رابطوں اور مشاورت کیلئے تیاری کی جارہی ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 23 دسمبر سے قبل صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کیلئے متفقہ لائحۂ عمل کی تشکیل چاہتے ہیں۔ وزراء کو پی ڈی ایم جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ ن لیگی قیادت کے کہنے پر کسی بھی وقت وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہہ سکتا ہوں۔

 

Related Posts