موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ کمزور طبقہ متاثر ہوتا ہے۔وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، وزیر اعظم شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس کیلئے عدالت میں پیش
لاہور، وزیر اعظم شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس کیلئے عدالت میں پیش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شرم الشیخ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ کمزور طبقہ متاثر ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے دورۂ مصر کے دوران اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیلاب کے بعد پاکستان کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بارش اور ژالہ باری، کراچی میں سردی شروع 

بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سب سے زیادہ کمزور طبقے پر پڑتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرہ افراد میں سے نصف سے زائد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ پاکستان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متاثرہ آبادی کی ضروریات پوری کیں۔

عالمی برادری سے امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خوراک اور چھت کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بین الاقوامی امداد کے منتظر ہیں۔ سیلاب سے بڑے پیمانے پر سڑکیں تباہ ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دستیاب وسائل میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہوا۔ 

 

Related Posts