وزیر اعظم شہباز شریف کی مسیحی برادری کو کرسمس کے مذہبی تہوار کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو کرسمس کے مذہبی تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس سے بین الاقوامی محبت اور بھائی چارے کو فروغ ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ کرسمس کے باعث عالمی محبت، بھائی چارے، رواداری اور قربانی کے جذبے کو فروغ ملا جو معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بابائے قوم کا یومِ پیدائش، قائدِ اعظم کے نقشِ قدم پر چلیں گے۔صدرِ مملکت، وزیر اعظم

اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام انسانوں کے غم کا علاج اور اللہ تعالیٰ کے پیغام کو پوری انسانیت تک پہنچانے والے تھے۔ آپ نے دنیوی و اخروی زندگی کی بہتری کیلئے اخلاقی تعلیمات اور رہنمائی فراہم کی جو انسانوں کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔

وزیر اعظم نے اکیسویں صدی میں انسانیت کی اخلاقی قدروں کو مضبوط کرنے کیلئے ہمدردی، محبت، رواداری اور بھائی چارے کی اقدار پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں دنیا بھر میں مذہبی عدم برداشت کی لہر شدت اختیار کر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدم برداشت اور شدت پسندی کو روکنے کیلئے انسانوں کو بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے پیغام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ قوموں کو نفرتیں مٹانے اور امن کی تشکیل کیلئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی محبت کے پیغام کو اپنا رہنما بنانا ہوگا۔

Related Posts