وزیر اعظم شہباز شریف کا زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کیلئے دلی تعزیت کا اعادہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم شہباز شریف کا زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کیلئے دلی تعزیت کا اعادہ
وزیر اعظم شہباز شریف کا زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کیلئے دلی تعزیت کا اعادہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے آج (جمعرات) انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پوری پاکستانی قوم کی طرف سے زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر تباہی پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں زلزلہ متاثرین کی بحالی تک بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں پورا اعتماد ہے کہ ترکیہ کے صدر کی قیادت میں ترکیہ اس المیہ سے مضبوط بن کر ابھرے گا۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کی طرح درد اور غم محسوس کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں آخری شخص کی مکمل بحالی نہیں ہو جاتی۔

ترکیہ کے صدر نے تباہ کن زلزلے کے تناظر میں ترکی کے لیے پاکستان کی مضبوط اور ثابت قدم حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پرعزم ترک قوم اس قدرتی آفت سے پہلے سے زیادہ طاقت اور عزم کے ساتھ نکلے گی۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محترمہ مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک بھی تھے۔

قبل ازیں وزیراعظم کا صدارتی کمپلیکس پہنچنے پر صدر رجب طیب اردوان نے استقبال کیا۔

مزید پڑھیں:رانا ثناء اللہ کا پرویز الٰہی کی لیک آڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ

بعد ازاں وزیراعظم نے ملاقات کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا کہ اپنے بھائی صدر اردگان سے ملاقات میں انہوں نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Related Posts