پی ٹی آئی دھرنوں کی سیاست چھوڑ کر ملکی ترقی کے لیے کام کرے، شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی دھرنوں کی سیاست چھوڑ کر ملکی ترقی کے لیے کام کرے، شہباز شریف
پی ٹی آئی دھرنوں کی سیاست چھوڑ کر ملکی ترقی کے لیے کام کرے، شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز پی ٹی آئی سے کہا کہ وہ پاکستان کی ترقی کے لیے کام کرے اور دھرنوں اور توڑ پھوڑ کی سیاست بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قوم کو تقسیم کرنے اور دھرنے دینے میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر شی جن پنگ نے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا جس کے نتیجے میں کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تقریباً ڈیڑھ سال کی تاخیر کا شکار ہوا۔

وزیر اعظم نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان دھرنوں سے پاکستان کو اربوں کا نقصان ہوا۔ جیسا کہ میں آج یہاں کھڑا ہوں، ایک اور دھرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ وہ احتجاج کیوں کر رہی ہے؟ ہم اس معیشت کو بحال کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں جس کو آپ نے پچھلے 3.5 سالوں میں خراب کیا ہے۔

مزید پڑھیں:نمائش چورنگی پر تحریک انصاف کا احتجاج، صورتحال کشیدہ، 2افراد جاں بحق

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران خان نے تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے حکومت کے لیے ”بارودی سرنگیں ” بچھائیں۔ ”…ہم آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔

Related Posts