عالمی برادری کو مودی سرکار کے ایجنڈے کے مہلک اثرات کا ادراک کرناہوگا، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan tony asia
عالمی برادری کو مودی سرکار کے ایجنڈے کے مہلک اثرات کا ادراک کرناہوگا ،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی کا ہندتوا نظریات پرمبنی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،عالمی برادری کو مودی سرکار کے ایجنڈے اور خطے کے امن پر مہلک اثرات کا ادراک کرنا ہوگا۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے معروف کشمیری کارکن ٹونی ایشاء نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پرکیے جانے والے ظلم و ستم ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر خصوصاً موجودہ حالات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

بات چیت کے دوران ٹونی ایشاء نے کہا کہ مقبوضہ کمشیر کی عوام کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بھارتی جبر و ستم اور خطے پر اس کے مہلک اثرات کے بارے میں اقوام عالم کی توجہ دلانے کے سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان کی مسلسل کوششوں پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

ٹونی ایشائے نے کہاکہ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھانے سے جہاں یہ مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے وہاں مودی سرکارکا آر ایس ایس کی فلاسفی پر مبنی ایجنڈا اور بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقلیتوں پر ظلم، عالمی برادری بھارت مظاہروں پر مودی کے رویے کا نوٹس لے۔شاہ محمود قریشی

ٹونی ایشاء نے وزیرِ اعظم کو امریکامیں خصوصاً امریکی سینٹرز اور کانگریس کے اراکین کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے حوالے سے اپنی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ معصوم کشمیریوں کے حقوق اور کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھانے اور ان کی آواز بننے کے لئے پرعزم ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہاکہ عالمی برادری کو مودی سرکار کے ایجنڈے اور خطے کے امن پر اس کے مہلک اثرات کا ادراک کرنا ہوگا۔وزیرِ اعظم نے کہاکہ آر ایس ایس اورہندتوا نظریات پر مبنی ایجنڈہ نہ صرف کشمیریوں بلکہ بھارت میں بسنے والے کرڑوں عوام کی شناخت مٹانے کا خواہاں ہے ۔

عمران خان نے کہاکہ مودی سرکار کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

Related Posts