اسلام آباد: محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان ، صدر عارف علوی اور میاں شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا انتقال آج صبح 7 بجکر 4 منٹ پر ہوا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “انہیں ڈاکٹر اے کیو خان کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔” انہوں نے لکھا ہے کہ ڈاکٹر خان نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا جس کی وجہ سے قوم ان سے گہری محبت کرتی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام لکھا ہےکہ “انہوں نے ہمیں ایٹمی طاقت بنا کر بڑے ایٹمی پڑوسی ملک کے خلاف تحفظ فراہم کیا۔ ڈاکٹر قدید پاکستانی عوام کے لیے ایک قومی نشان تھے۔ “ان کی خواہش کے مطابق” فیصل مسجد میں دفن کیا جائے گا۔
Deeply saddened by the passing of Dr A Q Khan. He was loved by our nation bec of his critical contribution in making us a nuclear weapon state. This has provided us security against an aggressive much larger nuclear neighbour. For the people of Pakistan he was a national icon.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 10, 2021
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈاکٹر خان کو 1982 سے ذاتی طور پر جانتے تھے۔ “انہوں نے قوم کو تحفظ فراہم کرنے کےلیے کامیاب جوہری پروگرام شروع کیا، ہم ایک شکر گزار قوم حوالے سے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔”
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
Deeply saddened to learn about the passing of Dr. Abdul Qadeer Khan. Had known him personally since 1982.
He helped us develop nation-saving nuclear deterrence, and a grateful nation will never forget his services in this regard. May Allah bless him.— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 10, 2021
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ قوم نے ایک سچے محسن کو کھو دیا ہے جس نے دل و جان سے مادر وطن کی خدمت کی۔
Today the nation has lost a true benefactor who served the motherland with heart and soul. The passing of Dr Abdul Qadeer Khan is a huge loss for the country. His role in making Pakistan an atomic power remains central. May Allah shower his blessings on his soul!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 10, 2021
ڈاکٹر خان کا انتقال ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ان کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ وہ ڈاکٹر قدیر کے انتقال پر گہرے رنجیدہ ہیں۔ انہوں نے اسے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
Deeply grieved at the sad demise of Dr Abdul Qadeer Khan. Great loss! Pakistan will forever honor his services to the nation! Nation is heavily indebted to him for his contributions in enhancing our defence capabilities.— Pervez Khattak (@PervezKhattakPK) October 10, 2021
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ہماری دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں ان کا کردار قوم پر قرض ہے۔
منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا کہ ڈاکٹر خان نے ملک کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی ہے۔
پاکستان کو نا قابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کلیدی کردار ادا کیا. اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے.
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 10, 2021
وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین چوہدری نے پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر غمزدہ ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے ان کی خدمات بے شمار ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر ایٹمی سائنسدان کے ساتھ لی گئی پرانی تصویر پوسٹ کی اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “اللہ تعالی محسن پاکستان کو جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے۔ اللہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لواحقین اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پرگہرے دکھ اورغم کا اظہار
اللہ تعالی محسن پاکستان کو جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے۔
اللہ تعالی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سوگواران اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے –#drabdulqadeerkhan pic.twitter.com/yqpvg0nhal
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 10, 2021
وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایٹمی سائنسدان کی تعریف کی اور انہیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا موجد قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی، شیخ رشید
انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ انہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کا جان کر بے حد دکھ ہوا ہے۔ وہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے علمبردار تھے اور ہماری سلامتی کے ضامن بھی تھے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی خبر سن بہت افسوس ہوا۔ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔دعا ہے اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور جنت میں ان کو اعلی مقام عطافرمائے۔آمین pic.twitter.com/w2X46yV0O2
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) October 10, 2021