وزیراعظم کا کینیا کے صدر کو فون، ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات پر زور

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کا کینیا کے صدر کو فون، ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات پر زور
وزیراعظم کا کینیا کے صدر کو فون، ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات پر زور

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر کو ٹیلی فون کیا اور سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تحقیقات پر زور دیا۔

کینیا کے صدر سے افسوسناک واقعے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستانی قوم اور میڈیا برادری کے شدید تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کینیا کے صدر سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ مرحوم صحافی کی میت پاکستان واپس لانے کے لیے رسمی کارروائیوں کو تیزی سے پورا کریں۔

صدر ولیم روٹو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ اس معاملے میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے مرحوم صحافی کی میت کی واپسی کے عمل کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقاتی رپورٹ جلد شیئر کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

قبل ازیں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مرحوم صحافی ارشد شریف کے گھر جا کر ان کی والدہ سے افسوسناک موت پر تعزیت کی۔

انہوں نے ارشد شریف کی بیوہ، بچوں اور خاندان کے دیگر افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت مقتول صحافی کی میت کو فوری طور پر وطن واپس لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میت کو جلد از جلد وطن واپس لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ارشد شریف کے انتقال پر صدرِ مملکت، وزیر اعظم سمیت معروف شخصیات کی تعزیت

مریم اورنگزیب نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ المناک موت کے بارے میں قیاس آرائیاں نہ کرے، انہوں نے مزید کہا کہ کینیا کے حکام کی جانب سے موصول ہونے کے بعد اس المناک واقعے کی تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

Related Posts