وزیر اعظم نے گندم ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کی تعریف
وزیر اعظم کی بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کی تعریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ناجائز منافع خوری اور مصنوعی بحران روکنے کیلئے گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آٹے کی قلت اور ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران گندم کے موجودہ ذخائر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں ملا جلا رجحان

آٹے کی قلت اور ذخیرہ اندوزی پر اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں گندم کے ذخائر وافر ہیں، کسی کو گندم کی مصنوعی قلت سے ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ہدایت کی کہ صوبے اپنے اور پاسکو ذخائر سے گندم کی مختلف فلور ملز تک بر وقت رسد یقینی بنائیں اور ترسیل کیلئے گورننس کو بھی بہتر کریں۔ حکومت گندم اور آٹے کی قیمت کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے حکومتی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے 40 کلو تھیلا کم و بیش 1000 روپے سستا ہوگیا۔ متعلقہ ادارے آٹے اور گندم کو ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں۔ منافع خوروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ 

Related Posts