عمران خان شہباز شریف سے سیاسی انتقام لے رہے ہیں، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam aurangzeb press conference in islamabad

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے سیاسی انتقام لے رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی رہنماء نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان انتقام لینے میں اس قدر مصروف ہیں کہ وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اور پولی کلینک میڈیکل سینٹر میں مستقل ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ رکھنا بھول گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شہباز شریف سے توجہ ہٹاکر کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں کیلئے بھی اقدامات کرلے، کورونا میں مبتلا مریضوں کیلئے پولی کلینک میں وینٹی لیٹرز مہیا کئے جائیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سب کچھ چھوڑ کر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے سیاسی انتقال لینے کیلئے کارروائیاں  کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، حکومت نے عوام کو انکے حال پر چھوڑ دیا ہے، مصطفیٰ کمال

انہوں نے کہا کہ نیب نیازی  گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں سچ کی جیت ہوئی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کا منصوبہ بنانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔

Related Posts