نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے انسدادپولیومہم کاآغازکردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے انسدادپولیومہم کاآغازکردیا
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے انسدادپولیومہم کاآغازکردیا

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج(پیر) اسلام آباد میں بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلاکر ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو کی اس پانچ روزہ مہم کے دوران ملک بھر میں پانچ سال تک کی عمر کیچار کروڑ چالیس لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس مہم میں ساڑھے تین لاکھ کارکن حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے مہلک وائرس کیخلاف جنگ کرنے والے ہمارے حقیقی ہیروز اور صف اول کے کارکن ہیں حکومت ان پولیو ورکرز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنی آئندہ نسلوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھنا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پولیو وائرس کے خلاف جنگ یقیناً جیت لے گا۔

مزید پڑھیں:نظر ثانی درخواستیں واپس، سپریم کورٹ کا فیض آباد دھرنا کیس پر فیصلہ جاری

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مذہبی اسکالرز سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کی مکمل حمایت کریں۔