بلدیاتی انتخابات پر بریفنگ، وزیر اعظم عمران خان دورے کیلئے لاہور پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیاتی انتخابات پر بریفنگ، وزیر اعظم عمران خان لاہور کا دورہ آج کریں گے
بلدیاتی انتخابات پر بریفنگ، وزیر اعظم عمران خان لاہور کا دورہ آج کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان  کو صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان دورے کیلئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج دوپہر کے وقت لاہور پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات ہوگی۔ وزیر اعظم پارلیمانی بورڈ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کا پیٹرول 10روپے فی لیٹر اور بجلی کی قیمت میں 5فی یونٹ کمی کا فیصلہ

لاہور کے دورے کے دوران  وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹس کی تقسیم پر بھی مشاورت ہوگی۔ پی ٹی آئی حکومت بلدیاتی انتخابات کے نتائج بہتر کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان  نے کہا کہ ہمیشہ سے خواہش تھی کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہو۔دنیا بھر کی صورتحال بڑی تیزی سے بدل رہی ہے جس کے پاکستان پر بڑے گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا، ہمارا امریکی جنگ سے تعلق نہیں تھا، ہمارے ملک میں 400سے زیادہ ڈرون اٹیک کئے گئے۔اس جنگ میں پاکستان کا 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

Related Posts