وزیر اعظم ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کیلئے روس سے واپسی پرکراچی کادورہ کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کیلئے روس سے واپسی پرکراچی کادورہ کرینگے
وزیر اعظم ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کیلئے روس سے واپسی پرکراچی کادورہ کرینگے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان روسی صدر ولادی میرپیوٹن کی دعوت پر روس کا دورہ رواں ماہ کریں گے جبکہ روس سے واپسی پر ایم کیو ایم (پاکستان) کی قیادت سے ملاقات کیلئے کراچی بھی پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے متحدہ کی قیادت کو دورۂ کراچی اور بہادر آباد آمد سے مطلع کردیا جبکہ کراچی کا دورہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی ممکنہ تحریکِ عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا ہتک عزت کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی، فوادچوہدری

وزیر اعظم نے اپوزیشن کے لانگ مارچ اور ممکنہ تحریکِ عدم اعتماد سے نمٹنے کی تیاری کرلی۔ بہادر آباد آمد کے موقعے پر گورنر سندھ، سینئر وزراء اور تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت بھی موجود ہوگی۔

ممکنہ تحریکِ عدم اعتماد، لانگ مارچ اور دیگر حکومت مخالف اقدامات سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان آئندہ چند روز میں اتحادی سیاسی جماعتوں کی مرکزی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

 ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے دوران کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور متحدہ قیادت کے تحفظات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم اتحادی سیاسی جماعت کو حکومتی پالیسیوں پر اعتماد میں لیں گے۔ 

 

Related Posts