وزیر اعظم عمران خان نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا
وزیر اعظم عمران خان نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریکِ انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سی ای سی کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس کیلئے پارٹی کی مرکزی قیادت کو مطلع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت 2 اجلاس ایک ہی روز طلب

تحریکِ انصاف کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ انتخابی مہم کی حکمتِ عملی بھی زیر غور آئیگی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ساتھ ساتھ پارٹی ترجمانوں کا اجلاس بھی ایک ہی روز طلب کر لیا تھا۔

سی ای سی کے 14 فروری کو منعقدہ اجلاس میں اتحادیوں سے رابطوں پر مشاورت اور اہم فیصلے ہوئے۔ عوامی رابطہ مہم آگے بڑھانے کیلئے پارٹی رہنماؤں کی تجاویز پر بھی گفتگو ہوئی۔

پی ٹی آئی نے  ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کردیا۔ سی ای سی اجلاس میں منڈی بہاؤ الدین سمیت 4 سے 5 بڑے جلسوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Related Posts