ماضی میں 100فیصد سے زیادہ پیسہ سڑکیں بنانے پر خرچ کیا گیا۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماضی میں 100فیصد سے زیادہ پیسہ سڑکیں بنانے پر خرچ کیا گیا۔وزیر اعظم
ماضی میں 100فیصد سے زیادہ پیسہ سڑکیں بنانے پر خرچ کیا گیا۔وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتیں پیسے بنانے کیلئے سڑکیں بنایا کرتی تھیں، 100 فیصد سے زیادہ پیسہ سڑکوں کی تعمیر میں جھونک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ مواصلات سب سے اچھا کام کر رہی ہے۔ سی پیک کے شرقی روٹ پر سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

معاملات طے پاگئے، 3 ماہ میں حکومت ختم، اتحادی جماعت کا بڑا دعویٰ 

سی پیک کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین کی ترقی کیلئے 30 سال کا پلان ترتیب دیا گیا۔ اگر تھوڑے سے علاقوں اور لوگوں کو ترقی دی جائے تو باقی ملک پیچھے رہ جائے گا۔

ترقی پذیر ممالک کے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے ملکوں میں کچھ لوگ امیر جبکہ باقی غریب رہ جاتے ہیں۔ اگر ایسی صورتحال ہو تو ملک کو ترقی یافتہ نہیں کہاجاسکتا۔ 60 کی دہائی کے بعد بڑے منصوبے نہ بن سکے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک طویل المدتی پلاننگ سے آگے جاتا ہے۔ پسماندہ علاقے سی پیک کے مغربی روٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ہیلتھ کارڈ پنجاب کے ہر خاندان کے کام آئے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مارچ تک پنجاب کے ہر خاندان کی 10 لاکھ تک ہیلتھ انشورنس ہوگی۔ صحت کارڈ ہیلتھ سسٹم کی  تشکیل کا باعث بنے گا۔ 25 سال سے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بدعنوانی کو قرار دیتا آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی ختم کرنے سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی آمدن دو گنا ہوگئی، ماضی میں 1000 ارب لوگوں کی جیبوں میں چلا گیا۔ یہ سب سے بڑا ظلم ہے کہ سڑکیں مہنگی ہوں۔ ترقی مخصوص طبقے کی نہیں، پوری قوم کی ہوتی ہے۔ 

 

Related Posts