ملکی ترقی کیلئے نبئ اکرم ﷺ کی پیروی کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی ترقی کیلئے نبئ اکرم ﷺ کی پیروی کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم
ملکی ترقی کیلئے نبئ اکرم ﷺ کی پیروی کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے نبئ اکرم ﷺ کی پیروی کی ضرورت ہے جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں رحمت اللعالمین اتھارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبئ اکرم ﷺ کی زندگی اور تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ملکی ترقی کیلئے کافی ہے۔ ریاستِ مدینہ کے بنیادی اصول قانون کی حکمرانی اور کردار سازی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم نے ہمدردی کی بنیاد پر یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبہ کی مدد کی۔وزیرخارجہ

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں رحمت اللعالمین اتھارٹی کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کہ ملک کے نوجوانوں میں یہ سمجھنے کی کمی ہے کہ پاکستان کیوں بنایا گیا؟ رسول اللہ ﷺ کا پیغام کیا تھا اور اللہ نے قرآن میں نبئ مکرم ﷺ کی پیروی کیلئے کیوں کہا۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی شخص رسول اللہ ﷺ کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ ﷺ کے راستے پر چلنے کا حکم دیا کیونکہ یہ ہماری اپنی بھلائی کیلئے ہے۔ جب ہم اسکول میں تھے، کسی نے رسول اللہ ﷺ کے راستے پر چلنے کی اہمیت نہیں بتائی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بڑا مسئلہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کو دین سکھاتے ہوئے یہ بتانے میں ناکام رہتے ہیں کہ حضور ﷺ کے راستے پر چلنے کا اصل مقصد کیا ہے۔ میں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد محسوس کیا کہ حکومت یہ اکیلے نہیں کرسکتی۔ اس لیے رحمت اللعالمین  اتھارٹی بنائی۔ 

Related Posts