پاکستان حقِ خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ ہے۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان حقِ خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ ہے۔وزیراعظم
پاکستان حقِ خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ ہے۔وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مظلوم کشمیری دنیا گھر کے آزادی پسند لوگوں کیلئے رہنما کی حیثیت رکھتے ہیں، پاکستان حقِ خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

مقبوضہ وادی میں آج منائے جانے والے یومِ سیاہ کے موقعے پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور لاکھوں کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں جس کا مقصد بھارت کے ریاست جموں و کشمیر کے کچھ حصوں پر غیر قانونی قبضے کی مذمت ہے۔ یہ کشمیریوں کو ان لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے غیر انسانی بھارتی تسلط کے خلاف مزاحمت کیلئے دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے،وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدام کا مقصد کشمیری عوام کی جائز خواہشات کو دبانا ہے جن کے تحت وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں، تاہم غاصب بھارت کے 70 سالہ ظلم و تشدد کے باوجود کشمیریوں کی عزم وہمت جوان ہے، پاکستان کشمیری عوام، خواتین اور بچوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔جنوری 1948 سے مسئلۂ کشمیر کا دیرینہ تنازعہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔

پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کی قراردادوں کو تسلیم کرنے کے بعد بھارت کے کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے جھوٹ نکلے، 5 اگست 2019 کو بھارت نے یکطرفہ طورپر کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائیں۔ بھارت کی مسلسل کوشش ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کی خواہشات اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کو ترک کردے۔ بھارت پر آر ایس ایس کا نظریہ حکمران ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انتہا پسند نظریات کے تحت بھارت میں مسلمانوں یا دیگر اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے مزید ظالمانہ طریقے اختیار کیے تاکہ حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے آوازیں دبا دی جائیں۔بھارت کی پابندیوں کو آج 815 دن مکمل ہوچکے۔ جعلی مقابلے، عصمت دری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابلِ بیان حد تک سنگین ہیں۔جغرافیائی تناسب بدلنے کی کوشش ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سال سے پاکستان بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی سختی سے مخالفت کر رہا ہے۔ ہم نے مسئلۂ کشمیر کو اقوامِ متحدہ، او آئی سی اور ہر بین الاقوامی فورم پر اٹھایا اور 55 سال میں پہلی بار سلامتی کونسل میں مسئلۂ کشمیر کو 3 بار زیر غور لایا گیا۔ اس طرح بھارت کا جھوٹا دعویٰ کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے، رد ہوگیا۔ عالمی سطح پر بھارتی اقدامات کی مذمت میں اضافہ ہوا ہے لیکن یہ کافی نہیں۔ 

Related Posts