حکومت نے قرضوں کے باوجود عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا۔وزیر اعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے قرضوں کے باوجود عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا۔وزیر اعظم عمران خان
حکومت نے قرضوں کے باوجود عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا۔وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے قرضوں کے باوجود عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا، ہم پٹرول پر سیلز ٹیکس اور لیوی کو کم کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے کامیاب پاکستان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام 74سال پہلےشروع ہونا چاہئے تھا، مدینہ کی ریاست ایک کامیاب ترین ماڈل اور مشعلِ راہ ہے۔ 5 سال پہلے کے چین اور آج کے چین میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج چین کی ترقی آسمان پر پہنچ گئی ہے، اس ملک نے نچلے طبقے کو ترقی دینے کیلئے اقدامات اٹھائے، ریاستِ مدینہ پہلے فلاحی ریاست بنی جس کے بعد خوشحالی کا مرحلہ آیا جبکہ ہمارا پورا نظام اشرافیہ کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں اور یکساں نصابِ تعلیم پر کام نہ کرنے سے ملک نیچے گیا۔ حکومت سیلز ٹیکس اورلیوی نیچے لائ ہے، آج بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پاکستان کے مقابلے میں 2گنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گندم کی قیمت میں دنیا بھر میں 37 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان میں صرف 12 فیصد  اضافہ ہوا۔ اسی طرح دنیا میں چینی کی قیمت میں 40 فیصد جبکہ پاکستان میں صرف 21 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومت قرض کے باجود عوام پر کم سے کم قرض ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے پسماندہ طبقے کو تکلیف نہ دی جائے، تیل کی قیمت میں گزشتہ چند ماہ میں دنیا بھر میں 100 فیصد اضافہ ہوا، تاہم پاکستان میں یہ اضافہ 22فیصد رہا۔ تیل بیچنے والے ممالک کے علاوہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات سب سے سستی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کی کوئی آف شور کمپنی نہیں،پینڈورا پیپرز کی تصدیق

Related Posts