غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں میں مکمل تعاون کریں گے، سپہ سالار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں میں مکمل تعاون کریں گے، سپہ سالار
غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں میں مکمل تعاون کریں گے، سپہ سالار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ:صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے زیر صدارت ہوا، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کوئٹہ کا دورہ کیا، وزیراعظم اور آرمی چیف کا استقبال وزیراعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر بلوچستان کور نے کیا۔

وزیراعظم اور آرمی چیف نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے متحد ہیں،وزیراعظم نے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ صوبے کے امن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے بلوچستان کی سماجی واقتصادی ترقی ناگزیر ہے، سرمایہ کاری کونسل کا ہر صوبے میں علاقے کے لوگوں پر اثر ہونا چاہئے۔

اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان کانوں اور معدنیات سے مالا مال ہے، ترقی سے علاقے کے لوگوں کے لئے معاشی سرگرمیاں اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے پوری قوت کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کرے گی جس سے وسائل کی لوٹ مار اور ان سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کو ہونے والے معاشی نقصانات کو روکا جا سکے گا،سپہ سالار سید عاصم منیر نے فوج، قانون نافذ کرنے والوں اداروں اور دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ایپکس کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

بلوچستان میں انسداد سمگلنگ اور انسداد منشیات آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، سی پیک سمیت پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایم ایف کا پاکستان بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری کا مطالبہ

اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو غیر قانونی مقیم تارکین وطن کی واپسی کے بارے میں بریف کیا گیا، غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کونسل کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کی جانب سے پیش رفت پر اعتماد کا اظہار کیا، نگران وزیر اعظم نے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Related Posts