وزیر اعظم کی رابطہ سڑکیں اور مواصلاتی نظام 2ستمبر تک بحال کرنیکی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے حکام کو ملک بھر میں سیلاب سے تباہ ہونے والی رابطہ سڑکیں اور مواصلاتی نظام 2 ستمبر تک بحال کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ سیلاب کے باعث 1100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب اور بارش کے باعث تباہ مواصلاتی نظام اور سڑکوں کی مرمت 2ستمبر تک مکمل کی جائے۔ فیصلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت بجلی، سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی بحالی پر ہنگامی اجلاس کے دوران کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اور جرمنی کئی شعبوں میں مشترکہ طور پر کام کرسکتے ہیں۔سیّد نوید قمر

گزشتہ روز وزیر اعظم خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے گئے۔ واپسی پر مواصلاتی نظام کی مرمت و بحالی پر کام کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کالام سوات رابطہ سڑکوں کو آئندہ ہفتے تک بحال کیا جائے۔ پاور ڈویژن مرمتی کام کی رپورٹ دے۔

وزیر اعظم نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرمتی کام تعطل کا شکار ہو تو تفصیلی وجہ بتائیں۔ آئندہ 2 روز میں بلوچستان کی تمام بجلی بحال اور ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کی جائے۔ پاور ڈویژن کا کوئی افسر بجلی کی مکمل مرمت تک دفتر میں بیٹھا نظر نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹو اپنے شہروں میں رہیں اور عوام کی سہولت اور شکایات کیلئے آگہی مہم چلائیں۔ اس موقعے پر وفاقی وزیر خرم دستگیر کو سیلاب سے متاثرہ ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی بحالی کی نگرانی کیلئے کے پی کے پہنچنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کے اراکین بشمول وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، خرم دستگیر، ڈی جی نیشنل ہائی وے اتھارٹی، چیئرمین ایف ڈبلیو او اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم نے انفرا سٹرکچر کی بحالی کا کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ 

Related Posts