اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے،وزیر اعظم ایک بار پھر جموں و کشمیر تنازعہ کو اٹھائیں گے۔
اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کانقطہ نظر دنیا کے سامنے رکھیں گے۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم کورونابحران سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی کامیابی اور ترقی پذیر ممالک اور اسلامو فوبیا اورجموں و کشمیر تنازعہ کو اٹھائیں گے۔
گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس کے موقع پر مالی احتساب ، شفافیت اور سالمیت کے حوالے سے خطاب کیا تھا۔
وزیر اعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ چوری شدہ اثاثوں کو واپس کرکے ترقی پذیر ممالک کے استحصال کو فوری طور پر روکنے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔
مزید پڑھیں:اپوزیشن نہ استعفیٰ دے گی، نہ دھرنا، نہ عدم اعتماد لائے گی،شیخ رشید