وزیراعظم کل طورخم بارڈر24گھنٹےکھلارکھنےکےمنصوبےکاافتتاح کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلےسےپاکستانی مؤقف کی تائیدہوئی،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیابھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا،بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلےسےپاکستانی مؤقف کی تائیدہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کل پاک افغان سرحدطورخم بارڈرکادورہ کریں گےجہاں وہ سرحدکو24گھنٹے کھلارکھنےکےمنصوبےکاافتتاح کریں گے۔

ترجمان خیبرپختونخوا اجمل وزیرکانجی ٹی وی سےبات کرتے ہوئےکہناتھا کہ طورخم بارڈرکھلارکھنےکے فیصلےسے دو طرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوگاجبکہ پاکستان کووسطی ایشیاکی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی۔

انہوں نےکہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات زیادہ سے زیادہ ہونا چاہئے، پاکستان بھر میں اور بالخصوص خیبرپختونخواہ کے عوام کےلئے یہ بڑی خوشخبری ہے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں طورخم بارڈ چوبیس گھنٹے کھولنے کےلئے انتظامات مکمل کرلئے گئےہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی انتظامات کے تحت کل طورخم اور لنڈی کوتل بازار بند رہیں گے جبکہ پاک افغان شاہراہ پر کارگو گاڑیوں کی آمدورفت آج سے بند کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر لنڈی کوتل بازار سے طورخم تک چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت بھی بند رہیگی اور پاک افغان شاہراہ اور طورخم سرحد پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

Related Posts