وزیراعظم عمران خان کل 3 فروری کو دو روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہونگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

prime minister imran khan to visit for malaysia on february

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل 3 فروری کو دو روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہونگے، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا روانہ ہوگا۔ 4 فروری کو پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائینگے۔

وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔

وزیراعظم پاکستان ملائیشیا کے انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے بھی خطاب کرینگے۔

وزیراعظم آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کی علامت ہے۔

اگست 2018ء میں وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد یہ عمران خان کا ملائیشیا کا دوسرا دورہ ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اس سے قبل نومبر 2018ء میں ملائشیا کا دورہ کیا تھا جبکہ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھی گزشتہ برس مارچ 2019ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان اور مہاتیر محمد نے ستمبر 2019ء میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھی ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد دونوں ممالک کی قیادت کے وژن کے مطابق دو طرفہ تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں۔

پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تجارت، دفاع، سرمایہ کاری، صنعت، تعلیم اور مختلف فورمز میں قریبی تعاون کا آغاز ہوا ہے۔

وزیراعظم اپنے دورے میں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے اور علاقائی امن واستحکام کے لیے خطرات کو روکنے کی اہمیت پر بھی زور دینگے۔

Related Posts