وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran to chair CCI meeting today

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں مشترکہ مفادات کونسل کے 42 ویں اجلاس کی صدارت کریں گے، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اجلاس میں شریک ہونگے۔

مشترکہ مفادات کونسل کے 42 ویں اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لینے کے لئے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزرا ء ، اٹارنی جنرل اور دیگر عہدیدار شرکت کریں گے۔

سی سی آئی کا اجلاس کورونا وائرس وبائی مرض کے خلاف قومی حکمت عملی پر غور کرے گا جبکہ اجلاس میں ٹیکسوں کے نفاذ ، ایل این جی کی درآمد اور دیگر اہم امورکا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اوگرا آرڈیننس 2002 ء میں ترمیم اور چشمہ کینال کو پنجاب کے کنٹرول میں دینے سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایجنڈے میں معدنیات ایکٹ 1948 میں ترمیم بھی شامل ہے اور ایچ ای سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

سی سی آئی کے گذشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں صوبوں میں پانی کی تقسیم کے معاملے پر آئندہ اجلاس میں تجاویز پیش کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:5 اگست کے بھارتی اقدامات کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے،عمران اسماعیل

شرکاء سابقہ ​​سی سی آئی اجلاسوں کے دوران کیے گئے فیصلوں کے نفاذ کا بھی جائزہ لیں گے۔

Related Posts