وزیراعظم کاگمشدہ بچوں کے لیے”میرابچہ الرٹ”ایپلی کیشن بنانے کاحکم

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک میں بچوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات ، اغوا اور گمشدگی کے کیسزکا موثر طریقے سے تدارک کرنے کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان نے ’’میرا بچہ الرٹ‘‘ کے نام سے ایپلی کیشن بنانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم کاگمشدہ بچوں کے لیے"میرابچہ الرٹ"ایپلی کیشن بنانے کاحکم

اسلام آباد: ملک میں بچوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات ، اغوا اور گمشدگی کے کیسزکا موثر طریقے سے تدارک کرنے کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان نے ’’میرا بچہ الرٹ‘‘ کے نام سے ایپلی کیشن بنانے کا حکم دے دیا۔

 بچوں کے اغوا اور گم شدگی کیسز کے تدارک کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے ’میرا بچہ الرٹ‘ کے نام سے ایک خصوصی ایپلی کیشن بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

سرکاری اعلامیے میں دعویٰ کیا گیاہے کہ “میرا بچہ الرٹ” ایپلی کیشن دو ہفتوں میں تیار کر لی جائے گی، اس ایپلی کیشن کی مدد سے گم شدہ بچے کے درج کوائف فوری طور پر پولیس تک پہنچ جائیں گے۔

 میرا بچہ الرٹ ایپلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک ہوگی تاکہ کسی بھی واقعے میں بچے کی برآمدگی اور کیس میں پیش رفت پر نظر رکھی جا سکے۔

کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی، نا خوش گوار واقعات کی تحقیقات میں بڑی کام یابی ملی ہے، اس کام یابی سے ایسے مکروہ فعل میں ملوث دیگر ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

والدین کی جانب سے بچوں سے متعلقہ کئی ناخوش گوار واقعات کو معاشرتی و دیگر وجوہات کی بنا پر سامنے نہیں لایا جاتا اور موجودہ حکومت وہ تمام اقدامات اٹھائے گی جس سے معصوم بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے، ایسے مکروہ اور بھیانک جرائم میں ملوث افراد کو سخت ترین سزائیں دلوائی جا سکیں۔

Related Posts