وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan pir pagara
imran khan pir pagara

کراچی: وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی اتحاد میں شامل گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا کی ملاقات ہوئی جس میں سندھ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر پگاڑا سے کنگری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی جس میں وفاقی وزراء محمد میاں سومرو، اسد عمر، فیصل واوڈا، علی زیدی، غلام سرور خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ملاقات میں جی ڈی اے رہنماؤں نے وزیر اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی جانب سے حکومتی وعدے پورے نہ کرنے پر تحفظات کا اظہارگیا کیا تھا تاہم بعدازاں حکومت نے ان سے مذاکرات کرکے گلے شکوے دور کردیے تھے۔

گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کئی جماعتوں پر مشتمل اتحاد ہے جس میں مسلم لیگ فنکشنل، نیشنل پیپلزپارٹی اور سندھ نیشنل فرنٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

Related Posts