اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی، وزیراعظم پیر کو چین روانہ ہوں گے، تین وفاقی وزرا اور ایک مشیر وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران وفاقی وزراء بھی ہمراہ ہوں گے، جن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ شامل ہیں۔
وزیراعظم عمران خان پیر کی رات دورہ چین کے لئے روانہ ہوں گے ، دورے کے دوران سی پیک، ایم ایل ون اور دیگر اہم معاملات پر ملاقاتیں ہوں گی، وزیراعظم چینی قیادت سے مسئلہ کشمیر پر بھی بات کریں گے جبکہ پاک چین جوائنٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔
وزیراعظم کے دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے جبکہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
عمران خان دورہ چین کے دوران چینی قیادت کے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔
وزیراعظم کے دورہ چین میں پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کےامور بھی زیر غور آئیں گے جبکہ عمران خان کی جمعرات کو وطن واپسی ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپریل میں بطور وزیراعظم چین کا پہلا دورہ کیا تھا۔
دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان چودہ معاہدوں پردستخط ہوئے اور وزیراعظم نےچینی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی تھی۔