وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر کل روانہ ہونگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan visit Saudi Arabia

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کل سعودیہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودیہ جارہے ہیں۔ وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ممبران سمیت ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

اس دورے کے دوران وزیر اعظم سعودی قیادت سے دوطرفہ تعاون ،تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی ، پاکستانی افرادی قوت کے لئے ملازمت کے مواقع اور پاکستانی رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

دونوں فریق باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے،توقع ہے کہ اس دورے کے دوران متعدد دو طرفہ معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:سعودی حکومت نے رواں برس بھی حج کو محدود کرنے پر غور شروع کردیا

وزیر اعظم اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ، عالمی مسلم لیگ کے سیکریٹری اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی دو مقدس مساجد کے اماموں سے بھی ملاقات کریں گے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیر اعظم کے دورے سے قبل ہی ریاض میں موجود ہیں جہاں وہ سعودی فوجی قیادت کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

ایک روز قبل آرمی چیف نے سعودی عسکری سربراہ سے ملاقات کی جس میں پاک سعودیہ مسلح افواج کے مابین تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

دونوں فوجی رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں افغان امن عمل کی پیشرفت اور پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Posts