وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، 7نکاتی ایجنڈا جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کیا ہے، اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائیگا ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس 29 دسمبر کو وزیر اعظم ہائوس میں ہوگا،وفاقی کابینہ کا سات ایجنڈا پر غور کرے گی ،اقتصادی امور ڈویڑن غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ دے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن گیس کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دیگا، وزارت داخلہ اور سی ڈی اے مارگلہ روڈ تجاوزات کے خاتمے پر بریفنگ دے گی۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں تین سال کے لیے ایف سی تعیناتی کی سمری منظوری کے لیے پیش ہوگی ،پیمرا کونسل آف شکایات کی تشکیل نو بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

ہائیڈو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی تقرری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ،نوشہرہ میں ریلوے زمین پر کیثیر المزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،اجلاس میں ملک کی سیاسی ، اقتصادی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔

مزید پڑھیں: عمران خان عوام کا تابعدار اور چوروں لٹیروں کیلئے تھانے دار ہے،شبلی فراز

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے استعفوں اور لانگ مارچ کے اعلانات کے حوالے سے بھی غور کیا جائیگا اور ملک میں سیاسی عدم استحکام سے بچنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔