وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آج کسان ڈے کے موقعے پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے جفاکش کسانوں کو ”احساس“ پروگرام کے تحت سہولیات دینے کا عزم کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم یومِ کسان کے موقعے پر اپنے اِس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ چھوٹے کسانوں کو سہولیات دیں گے تاکہ وہ اپنی پیداوار بڑھا سکیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کسانوں کو اپنی فصلوں پر مناسب معاوضہ دیاجانا چاہئے جس کے لیے ان کی منڈیوں تک رسائی آسان کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو ”احساس“ پروگرام کے تحت صحت کارڈ اور تعلیمی وظیفے (اسکالرشپس) کا اجراء کرے گی۔ کسانوں کو پروگرام کے تحت سہولیات دی جائیں گی۔
On Kisan Day I want to reiterate our commitment to facilitating our small farmers in increasing their yields, getting fair prices for their crops & improving market access. We are also ensuring their access to Sehat Health Cards & to educational scholarships through Ehsaas prog.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 18, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جو وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا۔
رہائش گاہ بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں صوبہ پنجاب کی اعلیٰ قیادت بشمول گورنر چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور کور کمیٹی اراکین شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا