وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
imran khan lahore meeting
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے، جہاں ایوان وزیراعلیٰ میں سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں گورننس کی بہتری کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کو اعتماد میں لیا، پنجاب میں انتظامی تبدیلیوں سے متعلق مشاورت بھی ہوئی، وزیراعظم صوبائی وزراء سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔

نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی، نئے آئی جی پنجاب نے وزیر اعظم کو پولیس رویے میں بہتری کیلئے اپنے ویژن اور صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے آئی جی کو وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس 11دسمبر کو طلب کرلیا

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، اپنے دور حکومت میں افسران کو ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے آزاد کیا ہے، غریب کو طاقتور کے خلاف تحفظ فراہم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان دورہ لاہورمیں صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گےجس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ،عمران خان پنجاب کے انتظامی امور اور دیگر معاملات کا جائزہ لیں گے۔