سردی کا موسم: عوام کو پناہ گاہ اور کھانا فراہم کیا جائے۔وزیر اعظم کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سردی کا موسم: وزیر اعظم کی عوام کو پناہ گاہ اور کھانا فراہم کرنے کی ہدایت
سردی کا موسم: وزیر اعظم کی عوام کو پناہ گاہ اور کھانا فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سردی کے موسم کے  باعث صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزرائے اعلیٰ  کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو پناہ گاہ اور کھانا مہیا کیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سخت سردی کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ کسی  کو پناہ گاہ کے بغیر کھلے آسمان میں نہ چھوڑا جائے۔ 

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ کی انتظامیہ عوام کو عارضی پناہ گاہیں مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ کھانا مہیا کرنے کے لیے فوری ایکشن لے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ یہ اقدام ان لوگوں کے لیے اٹھایا گیا ہے جو پہلےسے موجود شیلٹر ہومز میں جگہ حاصل نہ کرسکے ہوں، تاکہ سخت سردی میں لوگوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ملکِ خداداد پاکستان کی خوبصورتی تصور سے بلند ہے جس میں چھپے ہوئے فطری نظارے موجود ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں فطری حیران کن مناظر اور سیاحوں کو راغب کرنے والے ایسے نظارے ہیں جنہیں کبھی ریکارڈ پر نہ لایا جاسکا۔ 

اپنےپیغام کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم عمران خان نے وینڈر لسٹ نامی برطانوی ویب سائٹ کا لنک بھی شیئر کیا جس میں پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی خوبصورتی تصور سے بلند ہے۔عمران خان

Related Posts