وزیراعظم کی قیادت میں معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مشکل فیصلے کیے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معاشی بہتری کے لیے کیے گئے مشکل فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی ادارے کی طرف سے پاکستانی آؤٹ لک منفی سے مستحکم پر لانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موڈیز کا یہ اقدام پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آؤٹ لک میں استحکام ادائیگیوں میں توازن کی بہتری کا ثبوت ہے جبکہ درآمدات میں کمی لائی گئی ہے۔ ملکی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں نومبر کے دوران 14.9 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مئی 2013ء کے بعد پہلی بار رواں مالی سال کے دوران ماہِ نومبر میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آنے والے وقت میں قوم کو مزید خوشخبریاں بھی ملیں گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقراررہا،کے ایس ای100انڈیکس پیر کو مزید836.57پوائنٹس کے اضافے سے 40ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرگیا۔

74.32فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں گزشتہ روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں108ارب روپے  جبکہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب16ارب82کروڑ31لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ۔

مزید پڑھیں:  اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، 836.57 پوائنٹس کا اضافہ 

Related Posts