وزیر اعظم کا اردن آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا اردن آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت
وزیر اعظم کا اردن آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اردن واقعے میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ کو غمزدہ خاندانوں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 وزیر اعظم عمران خان نے اردن میں 13 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

حکومت نے اردن میں موجود دفتر خارجہ اور سفیروں کو مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ متاثرہ خاندانوں سے تعاون کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دفترِ خارجہ نے تصدیق کی کہ اُردن کے مغربی علاقے میں آگ لگنے کے باعث کم از کم 13 پاکستانی جاں بحق جبکہ 3 زخمی  ہو گئے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ملک کے مغربی علاقے میں واقع گھر میں گزشتہ روز  آگ لگی جس کے نتیجے میں 7 بچے، 4 خواتین اور 2 مرد جاں بحق ہوئے جبکہ 3 پاکستانی زخمی ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق سندھ کے شہر دادو سے ہے جبکہ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے تصدیق کی ہے کہ زخی ہونے والے 3 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ واقعے سے متاثرہ تمام افراد کراما نامی شہر کے رہائشی تھے جو بحرِ مردار سے 40 کلومیٹر دور واقع ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد دادو کے جویا خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دفترِ خارجہ کی  13 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

Related Posts