وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا
وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم  پاکستان عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے  جو   پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

 پاکستان تحریکِ انصاف کے تمام اراکینِ اسمبلی وزیر اعظم کی ہدایت کے تحت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گے جبکہ اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال بشمول متحدہ اپوزیشن کی سیاسی پارٹیوں کے خلاف حکمتِ عملی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

آج شام 6 بجے ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران ملک کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے پارٹی لائحہ عمل طے کیا جائے گا، اراکینِ اسمبلی وزیر اعظم عمران خان کو ملکی معاملات میں حکمتِ عملی پر تجاویز دیں گے۔

موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیر اعظم اراکینِ پارلیمانی پارٹی و اراکینِ اسمبلی  ، وفاقی وزراء اور سیاسی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے اور ملکی سطح پر پارٹی کے بیانیے پر بھی مشاورت ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے مشکل ترین معاشی صورتحال میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی،حکومتی کوششوں سے آج ملک میں معاشی استحکام ہے ،سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روز  حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیرِ برائے مواصلات مراد سعید، وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر، وزیرِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیر نجکاری میاں محمد سومرو، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ توانائی عمر ایوب، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ و سینئر افسران شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: حکومتی کوششوں کی وجہ سے آج ملک میں معاشی استحکام ہے ،عمران خان

Related Posts