وزیراعظم نے پاکستان میں جنسی جرائم کی ذمہ داری بھارتی اور مغربی میڈیا پر ڈال دی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan blamed West and India for sex crimes in Pakistan

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان میںبڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر بھارتی اور مغربی میڈیا کو ذمہ دار قرار دیدیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج میڈیا پر ہر طرح کا مواد عام ہےجبکہ بالغوں کا مواد بھی آزادانہ پیش کرنے سے معاشرے میں خرابیاں پیدا ہورہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب ہم سب کنبے کے ساتھ مل بیٹھ کر فلمیں اور ڈرامے دیکھ سکتے تھے تاہم آج ہماری فلموں اور ڈراموں کامعیار انتہائی حد تک پست ہوگیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ بھارتی فلموں اور ڈراموں کے ذریعے ملک میں فحاشی پھیل گئی ہے، مغربی میڈیا بھی پاکستان کے کلچر کو تباہ کررہا ہے جبکہ اسمارٹ فونز اور غیر مہذب مواد نے بھی معاشرے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موٹر وے واقعہ پر افسوس ہے اور ملک میں جنسی جرائم روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی تفریحی صنعت میں فحاشی نے دہلی کو ’دنیا کا عصمت دری کا دارالحکومت‘ بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔

مزید پڑھیں:شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے

وزیر اعظم معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کو ایک نئی پالیسی بنانے کا کام سونپا ہے جس سے پاکستانی تفریح اور ثقافت کو فروغ مل سکے۔

Related Posts