وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دو روزہ دورے کیلئے کوالالمپور روانہ ہوگئے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
PM Imran jets off to Malaysia on two-day visit

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دو روزہ دورے کیلئے کوالالمپور روانہ ہوگئے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا پر ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے، پاکستان اور ملائیشیا میں وفود کی سطح پر مذاکرات کل 4 فروری کو ہوں گے۔

مزید پڑھیں: فضائی آپریشن بحال: 40طلبہ سمیت چین سے 101 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

اس دورہ موقع پردونوں ممالک میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے، وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ ملائیشیا کا دوسرا دورہ ہے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی طیارہ بھارت کے بجائے چینی فضائی حدود استعمال کرے گا، چین کی فضائی حدود سے گزرنے پر وزیراعظم عمران خان کا سفر مزید 4 گھنٹے طویل ہو جائے گا۔