وزیراعظم عمران خان نےاقوام متحدہ میں بھارتی بیانیے کو بے نقاب کیا، وزیرخارجہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shah-Mehmood-Qureshi
Shah-Mehmood-Qureshi

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا، وزیراعظم عمران خان نےاقوام متحدہ میں بھارتی بیانیے کو بے نقاب کیا۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے زیر صدارت اسلام آباد میں کشمیر سیل کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں‌ وزیراعظم آزادکشمیر، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اورکشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخرامام شریک ہوئے، اجلاس میں سول وعسکری حکام اور وزارت خارجہ کےسینئرافسران بھی شریک ہوئے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے دورہ امریکا میں ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے 120سربراہان مملکت اورتنظیموں سے رابطے کیے، اسی طرح وزیراعظم نے بھارتی بیانیے کو بے نقاب کیا، عمران خان نے جس طرح کشمیریوں کامقدمہ پیش کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔

انہوں نے کہا کہآج ہندوستان کے سفاکانہ طرز عمل کے خلاف دنیا بھر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر پر مشترکہ اعلامیہ آنا انتہائی خوش آئند ہے۔ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو مختلف عالمی فورمز پر اجاگر کرنے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی،اخلاقی حمایت جاری رکھےگا، شرکا نے کامیاب دورہ امریکا پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مبارکباد دی۔

Related Posts