حاصل بزنجو کی وفات پر وزیر اعظم، آرمی چیف اور سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Army Chief neither asked for resignation PM: Fawad Chaudhry

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے سینئر سیاستدان میر حاصل بزنجو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان اور دیگر نے اپنے الگ الگ پیغامات میں میر حاصل بزنجو کے سوگوار لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی ہے۔

صدر نیشنل پارٹی میر حاصل بزنجو 62 سال کی عمر میں کراچی کے ایک اسپتال میں پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج کے دوران گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔

مزید پڑھیں:جہانگیر ترین وزیر اعظم عمران خان سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے پرامید

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میر حاصل بزنجو کے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک سینئر سیاسی رہنماء سے محروم ہوگیا ہے، ان کا خلاء کبھی پر نہیں ہوگا۔

Related Posts