گوادر کو خطے کا معاشی مرکز بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran called on Chairman NDRC

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین گوادر کو خطے کا معاشی مرکز بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی جس میں چین کے سیاسی، مشاورتی کونسل کے وائس چیئرمین نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں سی پیک کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین اور پاکستان آزمودہ دوست ہیں، پاک چین تذویراتی شراکت داری ہر آزمائش پر پورا اتری، کوروناکے باوجود سی پیک منصوبوں پر کام جاری رہا۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کا تعاون قابل تحسین ہے، سی پیک، بی آر آئی منصوبے کا اہم جزو ہے، سی پیک سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:چینی صنعتکاروں نے پاکستان کیساتھ تعاون کی یقین دہانی کروادی، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، سی پیک منصوبوں نے ملک میں پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھ دی، پاکستان اور چین گوادر کو خطے کا معاشی مرکز بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

چیئرمین این ڈی آر سی کاکہنا تھا کہ چین سی پیک منصوبوں کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، چین سی پیک منصوبوں پر جلد پیشرفت کیلئے پر عزم ہے۔

Related Posts