مدینہ منورہ :عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے،مدینہ منورہ ائیرپورٹ پہنچنے پر ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔
عمران خان نے اس بار بھی مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدینہ ائیرپورٹ پر استقبال کیلئے موجود وفد اور گورنر نے جوتے پہن رکھے ہیں تاہم وزیراعظم نے جوتے نہیں پہنے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے تھے۔
مزید پڑھیں:مہنگائی کے خلاف پائیدار اقدامات کرکے عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔وزیراعظم