مریم نواز ایک بار پھر کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mills case: Nawaz, Maryam granted exemption from personal appearance
maryam nawaz

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا، مریم نواز کا اسپتال میں طبی معائنہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کو نواز شریف کے ساتھ والے روم میں رکھا جائے گا، مریم نواز کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مشاورت سے کیا گیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے ناسازی طبعیت کی شکار مریم نواز کو والد نواز شریف کے پاس اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دیدی تھی۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جتنا بھی ہوسکا انہیں اپنے والد کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پرضمانت منظور

چوہدری سرور کےمطابق وزیراعظم عمران خان سے میری نواز شریف کی صحت سے متعلق بات چیت ہوئی ہے، وزیراعظم نے مجھے اور پنجاب حکومت کو نواز شریف کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مریم نواز کو اسپتال میں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے،قانون کے دائرے میں رہ کر جتنا وقت مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے کے لیے دیا جاسکتا ہے وہ دیا جائے، ہماری نیک خواہشات نواز شریف کیساتھ ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں جلد صحت یاب کرے ۔

Related Posts