نواز شریف پربغاوت کی ایف آئی آر،وزیراعظم نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف پربغاوت کی ایف آئی آر،وزیراعظم نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا، فواد چوہدری
نواز شریف پربغاوت کی ایف آئی آر،وزیراعظم نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا، فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو کوئی علم نہیں تھا جب میں ان کے علم میں لایا کہ اس طرح ایک FIR ہوئی ہے جس میں نواز شریف اور دیگر لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے اس پر وزیر اعظم نے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بغاوت کے مقدمے بنانا ہماری پالیسی نہیں ہے، یہ نواز شریف کے دور میں ہوا کرتا تھا۔تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے سیاست کی شطرنج پر ابھی ہماری چال باقی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن پیادے بچائے شاہ اور وزیر کا کھیل ابھی دور ہے، ابھی کھیل شروع ہوا ہے جلدی کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف سے متعلق درج کی گئی ایف آئی آر وزیر اعظم کو کوئی علم نہیں تھا جب میں ان کے علم میں لایا کہ اس طرح ایک FIR ہوئی ہے جس میں نواز شریف اور دیگر لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے انھوں نے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا، ہو سکتا ہے کسی نے کاروائی ڈالنے کیلئے ایسا کیا ہو دیکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کیلئے بینظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کے ہمدرد کو اپنا لیڈر قبول کرنا مشکل ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت کا فیصلہ ذولفقار بھٹو اور بینظیر کے نظریات سے متصادم ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو قیادت پر دباؤ بڑھانا چاہئے کہ اس اتحاد سے باہر نکلیں جو دراصل انتشارکاایجنڈا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیاسی لوگوں پر غداری کے مقدمے بنانے کہ حق میں نہیں ہے۔ یہ کام ن لیگ کیا کرتی تھی اور ہم اس پر اعتراض کرتے تھے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ اس ایف آئی آر میں غداری کی کوئی دفعہ شامل نہیں ہے۔ اس میں sedition کی دفعات شامل ہیں۔ جو غداری کا جرم نہیں۔sedition کی definition لف کر رہا ہوں۔

مزید پڑھیں:نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

Related Posts