وزیر اعظم نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے، فردوس اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM directs strict action against hoarders, profiteers: Firdous Awan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی   میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں اور ان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیر اعظم نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو بے نقاب کریں جو موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھانے کے لئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ڈیرہ غازیخان میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب میں کورونا وائرس پھیلنے سے بچاؤ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:وبائی مرض کورونا مزید 25 ملین افراد کو بے روزگار بنا سکتا ہے، اقوام متحدہ

ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ عمران خان نے حکومت پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ عام عوام کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بہترین سہولیات فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے وہاں پر اسکریننگ کے انتظامات کے ساتھ روز مرہ کے مزدوروں کو بھی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts