کے الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کرکے مسئلے کو حل کیا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کرکے مسئلے کو حل کیا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت
کے الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کرکے مسئلے کو حل کیا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں صوبہ سندھ کی صورتحال اور خصوصا کورونا کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کورونا کے حوالے سے وزیر اعظم کے وژن اور کامیاب حکمت عملی کو سراہا۔ ملاقات میں کے الیکٹرک کے معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔

کے الیکٹرک سے متعلقہ معاملات کے حل کے لیے وزیر اعظم نے وفاقی وزیر اسد عمر،معاون خصوصی شہزاد قاسم اور گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ کے الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کی جائے تاکہ مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔

لوڈشیڈنگ کی وجوہات بتاتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے اندر بجلی کی ضرورت بڑھتی گئی لیکن پاکستان میں موجود حکومتوں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا یا کراچی میں بجلی کی پیداوار بڑھائی جاتی یا باقی پاکستان سے سسٹم حاصل کرسکتے۔

اسد عمر نے کہا کہ پورے ملک میں بجلی کے پیداواری نظام بڑھتے چلے گئے لیکن کراچی ان کارخانوں سے بجلی نہیں لے سکا کیونکہ کراچی میں بجلی کی ترسیل اور منتقلی کے نظام میں جو تبدیلی لانی تھی وہ نہیں لائی گئی۔

Related Posts