اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے ٹرین سے گرنے والے نوجوان کی جان بچانے والے کانسٹیبل جمیل احمد کلہوڑو کو ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کانسٹیبل جمیل کلہوڑو کو 23 مارچ کو ایوارڈ دیا جائیگا۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں قرآن مجید کی سورہ المائدہ کی آیت بھی شیئر کی۔سورہ مائدہ کی شیئر کردہ آیت میں کہا گیا کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔
یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے۔ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کے ہاں دکھائی دینے والا عزم قابلِ تحسین ہے۔pic.twitter.com/B1xozkj06a
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 19, 2021
یاد رہے کہ کانسٹیبل جمیل کلہوڑو نے ٹرین سے گرنیوالے شخص کی جان بچائی تھی۔عمران خان نے کانسٹیبل کی پْھرتی کی داد دیتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی تھی، عمران خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کے ہاں دکھائی دینے والا عزم قابلِ تحسین ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کو خیرپور میں عاشورہ کے جلوس میں شرکت کے لیے جانے والا نوجوان مسافروں سے بھری ہوئی ٹرین سے نیچے ٹریک اور پلیٹ فارم کے درمیان گرگیا۔ اس دوران پلیٹ فارم پر موجود پولیس اہلکار نے بروقت اس نوجوان کو ٹرین کے نیچے آنے سے پہلے کھینچ لیا۔
پلیٹ فارم پر موجود دیگر افراد نے بھی فوری طور پر بھاگ کر نوجوان کو طبی امداد دی۔ ٹرین کی زد میں آنے سے شہری کو بچانے والے پولیس کانسٹیبل نے اپنا ویڈیو بیان جاری کردیا۔
ہم نے فرض شناسی کے کمال مظاہرے پر کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو 23 مارچ کے یومِ پاکستان کے موقع پر اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ”جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی“ —-
المائدہ [5:32]— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 20, 2021