وزیر اعظم کا مصر کے چرچ میں آتشزدگی اور جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے مصر کے چرچ میں آتشزدگی سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی جانب سے ہلاک افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے مصر کے شہر الجیزہ میں واقع ابو سفین چرچ میں آتشزدگی سے ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل کی گہرائی سے افسوس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

مصر کے چرچ میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی عوام کی جانب سے مصری صدر عبدالفتح السیسی اور ہلاک افراد کے اہلِ خانہ سے مخلصانہ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ مصر کے چرچ میں آتشزدگی اور بھگدڑ کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔ وزیر اعظم نے واقعے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 40 سے زائد افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ 

اتوار کے روز مصر کے شہر الجیزہ میں واقع چرچ میں مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ سے ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ زیادہ تر افراد کی ہلاکت بھگدڑ مچنے کے باعث ہوئی۔

 الجیزہ کے ضلع امبایا میں واقع ابوسفین چرچ میں گزشتہ روز آگ لگی جس کے نتیجے میں کم از کم 41 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں بچے بھی شامل تھے۔

Related Posts