پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان و سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کے 2 درجن ترجمانوں کا مسئلہ مہنگائی نہیں بلکہ ن لیگ ہے۔
مسلم لیگ (ن) ترجمان مریم اورنگ زیب نے مریم نواز پر حکومتی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو لاہور ہائی کورٹ نے میرٹ پر ضمانت دی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگ زیب نے کہا کہ عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود مریم نواز اپنے والد کی تیمارداری کیوں نہیں کرسکتیں؟عمران خان اور ترجمانوں کا مسئلہ شریف فیملی اور مسلم لیگ (ن) ہے۔
مریم اورنگ زیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوی، نہ ان پر کوئی ریفرنس دائر ہوا نہ آج تک کوئی الزام ثابت ہوسکا پھر بھی انہیں 3 ماہ نیب نے گرفتار کیے رکھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمانوں کو چاہئے کہ بیانات دے کر عدالت میں زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش چھوڑ دیں، تحریکِ انصاف خود فارن فنڈنگ اور بی آرٹی منصوبے میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا حصہ بن سکتی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا میڈیکل چیک اپ ہوناچاہیے۔
وزیراعظم کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے22 نومبر کو مریم اورنگزیب نے کہاکہ آج تقریر کے بعد یقین ہوگیا کہ عمران خان ذہنی مریض ہیں، تقریر سے پہلے وزیراعظم کا میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیے، دنیا سن رہی ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا میڈیکل چیک اپ ہوناچاہیے، مریم اورنگزیب