بھارتی فوج کی شرمناک حرکتیں دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فوج کی شرمناک حرکتیں دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر
بھارتی فوج کی شرمناک حرکتیں دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی شرمناک حرکتیں دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں جبکہ گزشتہ روز بھی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی اور آج رات گئے تک بھی گولہ باری اور فائرنگ جاری رہی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے مظفر آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے انسانوں پر شب خون مارنے والی بھارتی فوج کی جارحیت اور شرمناک حرکتیں دنیا کے کسی بھی ملک کی فوج میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا عالمی میڈیا کے مسئلہ کشمیر کو خاطرخواہ اہمیت نہ دینے پر اظہارِ تشویش

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ نریندر مودی کے اشارے پر چلنے والی بھارتی فوج بچوں ، خواتین اور بوڑھوں کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ عام شہری بھی لائن آف کنٹرول پر ہونے والی گولہ باری سے محفوظ نہیں ہیں۔ 

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے زائد عرصے سے  اب تک 14 ہزار لوگوں کو ہندوستان کی مختلف جیلوں میں بھیجا جا چکا ہے، بھارت میں انتہا پسند حکومت کشمیریوں کا قتل عام چاہتی ہے۔

 وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی سوڈانی وفد کے شرکا سے ملاقات ہوئی۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو دو ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے  جبکہ ہندوستانی فوج گھروں سے 14 سال کے بچوں سے لے کر 80 سالہ بزرگوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی تمام سیاسی قیادت کو قید کر لیا گیا ہے، وادی شخصی آزادی سلب کرلی گئیں ہیں۔

  مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں 62دنوں میں 14ہزارلوگوں کوجیل بھیجاگیا،وزیراعظم آزادکشمیر

Related Posts